ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے لیے بڑے سرکاری جنازے کی تیاریاں شروع

0
9

تہران (ایم این این): ایرانی حکام نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے باعث تاخیر کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے لیے بڑے سرکاری جنازے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنازے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم تقریب کے انتظامات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

سرکاری ٹی وی نے تہران کوآرڈینیشن کونسل برائے اسلامی تبلیغ کے سربراہ محسن محمودی کے حوالے سے بتایا کہ مختلف سرکاری ادارے جنازے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ اعلان ہوتے ہی ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جا سکے۔

ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپریل میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، تاہم اس وقت اعلان کردہ سرکاری جنازہ خطے میں جاری جنگ کے باعث منعقد نہیں ہو سکا تھا۔

محسن محمودی کے مطابق اب مختلف ادارے ضروری انتظامات مکمل کرنے میں مصروف ہیں اور توقع ہے کہ تاریخ کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں عوام جنازے میں شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں