فیلڈ مارشل کا جدید سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت اور دفاعی خود انحصاری پر زور

0
1

تربیلا/راولپنڈی (ایم این این)؛ چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت، مقامی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور ہمہ وقت آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خصوصی تربیتی پروگراموں، آپریشنل تیاری اور مختلف مشنز کے لیے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے جدید ترین خصوصی آلات کا معائنہ بھی کیا اور ایس ایس جی کی جانب سے خصوصی آپریشنز میں جنگی مہارت، پھرتی اور درستگی کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور فرض شناسی کے جذبے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مسلسل تربیت، ملکی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاری پر غیر متزلزل توجہ بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز پر برتری برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔

گزشتہ ماہ بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور میں کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سرحدی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں