پاکستان نے اپنا 1000واں ون ڈے یادگار بنا دیا، آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست

0
13

راولپنڈی(ایم این این)پاکستان نے اپنی ون ڈے کرکٹ تاریخ کے 1000ویں میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو شارٹ 55 اور میٹ رینشا 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ مارنس لبوشین اور کیمرون گرین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ڈیبیو ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے۔
201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز محتاط رہا، تاہم بابر اعظم اور غازی غوری نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 127 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔
بابر اعظم نے 69 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ غازی غوری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف اپنا 1000واں ون ڈے میچ یادگار بنایا بلکہ سیریز میں بھی 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے ہیرو عرفات منہاس رہے جن کی تاریخی بولنگ نے قومی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔شائقینِ کرکٹ نے میچ کا بھرپور مزا لیا اور پاکستان کہ جیت پر مسرت کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں